ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مختلف واقعات وحادثات میں عورت سمیت متعدد افراد زخمی
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مختلف واقعات وحادثات میں عورت سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ایک عورت جانبحق ہوگئی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق فقیر والی جادوگر موڑ کے قریب بائیک سے کتے ٹکرا گئے ایک آدمی شدید زخمی ریسکیو ٹیم نے مریض کو فرسٹ ایڈ دی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں شفٹ کر دیا پکا موڑ جھنڈ والا روڈکے قریب ایک بائیک نے راہ چلتی عورت کو ٹکر مار دی ہے ریسکیو ٹیم نے کہا کہ جب ہم پہنچے تو ایک عورت ہیڈ انجری کی وجہ سے پہلے ہی فوت ہو چکی تھی اور ایک مریض زخمی تھا ڈیڈ باڈی کے لواحقین نے کہا ہم نے ان کو ہاسپٹل نہیں لے کے جانا اور وہ ان کو گھر لے گئے اور دوسرے پیشنٹ کو ہم نے فرسٹ ایڈ دے کر ہاسپٹل شفٹ کر دی چک 6R /106 کے قریب بائیک اور رکشے میں تصادم ہو گیا ہے ایک ادمی شدید زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیم نے اس کو فرسٹ ایڈ دی اور ڈی ایچ کیو ہارون اباد شفٹ کر دیا قریبی گاؤں 71 فور ار میں ایک عورت جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اس نے خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے ریسکیو ٹیم کے مطابق جب ہم نے وہاں جا کر دیکھا تو عورت کی گردن پر گہرا کٹ لگا ہوا تھا ہم نے فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا ہے۔