November 10, 2026

سکھر(بیورورپورٹ سید ۔نصیر حسین زیدی)سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کی ممبرشپ کی آخری تاریخ 10

IMG-20261110-WA0124

سکھر(بیورورپورٹ سید ۔نصیر حسین زیدی)سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کی ممبرشپ کی آخری تاریخ 10 نومبر مقرر، تاریخ گزرنے کے بعد نئی ممبرشپ نہیں ہوگی، الیکشن کمیٹی کا اجلاس میں خطاب ،سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے سال 2026ءسے 2028ءتک ہونے والے انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں قائم الیکشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں انتخابات کی تیاریوں، ممبرشپ، پرانے ممبران کی تصدیق اور نئے سرے سے رجسٹریشن سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے احکامات کے تحت مقرر کردہ چار رکنی الیکشن کمیٹی کے ارکان سید سجاد علی شاہ، محمد لطیف مغل، محمد ارشد بھٹی اور ذاکر بندھانی نے شرکت کی۔اس موقع پر الیکشن کمیٹی کے رکن سید سجاد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے شفاف اور جمہوری انداز میں انتخابات کرانے کے لیے ابتدائی مرحلے میں ممبرشپ کا عمل جاری ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ ایسوسی ایشن سے وابستہ کوئی بھی مستری ووٹ کے حق سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو منظم اور شفاف بنانے کے لیے موجودہ ممبران کی ممبرشپ کی تصدیق کے ساتھ نئے سرے سے رجسٹریشن بھی کی جا رہی ہے،انہوں نے واضح کیا کہ ممبرشپ مکمل کرانے کی آخری تاریخ *10 نومبر 2026ئ * مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد کسی بھی صورت میں نئی ممبرشپ نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیٹی کی جانب سے فوت ہونے والے ممبران کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ایسے ممبران جنہوں نے اپنے پلاٹ فروخت کر دیے ہیں، ان کی ممبرشپ ختم کر دی گئی ہے اور اب وہ ایسوسی ایشن کے ممبر نہیں رہے۔سید سجاد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بار بار آگاہی اور ہدایات دینے کے باوجود متعدد مستری ممبرشپ اور رجسٹریشن کے عمل میں تعاون نہیں کر رہے، تاہم الیکشن کمیٹی تمام اہل ممبران کو موقع فراہم کرنے کے لیے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبرشپ کی مقررہ تاریخ ختم ہونے کے بعد انتخابات کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا اور جلد انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے ذریعے ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران منتخب کیے جائیں گے، جنہیں ممبران اپنے ووٹ کے ذریعے منتخب کریں گے۔ الیکشن کمیٹی کی کوشش ہے کہ تمام اہل ممبران کو انتخابی عمل میں برابر شرکت کا موقع ملے تاکہ ایسوسی ایشن کے مستقبل کے فیصلے جمہوری طریقے سے کیے جا سکیں۔