سکھر (بیورورپورٹ) ملک فلاحی جماعت کے بانی ملک رضوان الحق نے کہا ہے کہ نفسا نفسی اور پرفتن دور
سکھر (بیورورپورٹ) ملک فلاحی جماعت کے بانی ملک رضوان الحق نے کہا ہے کہ نفسا نفسی اور پرفتن دور میں اخلاص کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرنا بڑی سعادت اور خوش بختی کی علامت ہے، ملک فلاحی جماعت ہو یا الحق فاؤنڈیشن ان کا دائرہ کار اب نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان کے دیگر صوبوں تک پھیلا رہے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے، رب تعالی کی رضا و خوشنودی کے حصول کے لئے ذمہ داریاں احسن انداز سے ادا کررہے ہیں، تمام عہدیداران اپنے اپنے علاقوں میں ضرورت مندوں و مستحقین کی ہر طرح کی معاونت جاری رکھیں اور اس کار خیر کو وسعت دیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک فلاحی جماعت محراب پور یونٹ کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران محراب پور میں تنظیم کے الیکشن کرانے پر غور ہوا، اتفاق رائے سے الیکشن کمشنر ودیگر معاونین کے نام طے پائے، جلد الیکشن شیڈول جاری کیا جائے گا جبکہ الحق فاؤنڈیشن کے یونٹ کے قیام کی تجویز بھی زیر غور آئی. عہدیداران نے تنظیمی کارکردگی بھی پیش کی، مختلف امور بھی زیر بحث آئے، درپیش مسائل کے حل پر بھی تفصیلی غور و خوص کیا گیا. وفد میں ملک مشتاق احمد، جاوید اقبال ملک، یامین ملک، عبدالشکور ملک ودیگر شامل تھے. ملک رضوان الحق نے کہا کہ الحق فاؤنڈیشن کا یونٹ بھی کھولا جائے گا جس میں الگ فاؤنڈیشن کی دیگر برادریوں کے لوگوں کی ناموں کے ساتھ عہدے دیے جائیں گے، محراب پور کے معززین سے گزارش ہے کہ الحق فاؤنڈیشن میں اپنی خدمت رضاکارانہ طور پر عہدے داران اور ممبران بنیں اور انسانیت کی خدمت کے اس مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں.