November 10, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر میونسپل کارپوریشن ملازمین کا مئیر اور

IMG-20261110-WA0119

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر میونسپل کارپوریشن ملازمین کا مئیر اور میونسپل کمشنر دفتر کے باہر تنخواہ، پنشن کی عدم ادائیگی سمیت دیگر مطالبات تسلیم نا ہونے پر احتجاجی سلسلہ جاری ،نعریبازی ،سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے ساتھ یہ ناروا سلوک بند کرکے مطالبات جلد تسلیم کئے جائیں، دانش قریشی و دیگر کا شرکاء سے خطاب

خبر کے مطابق محنت کش اسٹاف یونین سی بی اے سکھر میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام ملازمین کی کثیر تعداد نے تنخواہ، پنشن نہ بڑھانے سمیت دیگر مطالبات تسلیم نا ہونے پر مئیر سکھر اور میونسپل کمشنر سکھر کے دفتر کے باہر اپنا احتجاجی سلسلہ جاری رکھتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیتے ہوئے مظاہرہ کیا، ملازمین نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے مطالبات کے حق میں نعریبازی کی،دھرنے کی قیادت محنت کش اسٹاف یونین سی بی اے سکھر میونسپل کارپوریشن کے سنئیر نائب صدر دانش قریشی،رابطہ سیکریٹری شاہد حسین جتوئی،حنیف بگٹی،محمد عمر ،شاکر خان ،فضل بھٹو و دیگر کررہے تھے اس موقع پر محنت کش اسٹاف یونین سی بی اے سکھر میونسپل کارپوریشن کے سنئیر نائب صدر دانش قریشی و دیگر کا کہنا تھا کہ آخر سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے ساتھ یہ ناروا سلوک کیوں، ہمارا قصور کیا ہے؟ ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں، کوئی خیرات نہیں ہمارے بنیادی مطالبات صرف یہ ہے کہ او زیڈ ٹی (OZT) شیئر بڑھایا جائے۔حکومتِ سندھ کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن میں کیے گئے اضافے پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔ تمام اہل ملازمین کو ڈی پی سی (DPC) کے تحت ترقی دی جائے۔ میڈیکل بلز سمیت ملازمین کے تمام زیرِ التوا واجبات فوری ادا کیے جائیں۔سیوان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے آنے والے افسران اور ملازمین کی جوائنٹنگ روک دی جائےرہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ یونین کی جانب سے متعدد بار متعلقہ ادارے کے افسران سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی مناسب جواب نہیں مل سکا ہے،ملازمین پہلے ہی تنخواہ، پنشن،بقایا جاتا بلز، یونیفارم،میڈیکل الاؤنس سمیت دیگر مراعات نا ملنے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا اپنی ڈیوٹیاں کرہے ہیں لیکن افسوس مئیر سکھر، میونسپل کمشنر سمیت دیگر افسران ملازمین کے مسائل حل کرنے کے بجائے مزید ان میں اضافی کررہے ہیں،رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ میونسپل کارپوریشن کی تینوں ٹاؤنز کے ملازمین کو تنخواہ،پنشن و دیگر مراعات مل چکی ہے لیکن سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کیساتھ جان بوجھ کر سوتیلی ماں جیسا سلوک اختیار کیا جارہا ہے ہم اپنے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگےہم چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات سندھ، سندھ کی اعلیٰ قیادت اور سکھر میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ حکام سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے جائز مسائل کو فوری حل کیا جائے بصورت دیگر ملازمین اپنے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔