November 10, 2026

کمالیہ.. افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔کمالیہ میں سموگ کا راج، بچوں اور بزرگوں کے

IMG-20261110-WA0118

کمالیہ.. افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔کمالیہ میں سموگ کا راج، بچوں اور بزرگوں کے لیے سانس لینا دشوار، شہری بیماریوں کے خدشات سے پریشان، انتظامیہ سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ

کمالیہ: سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، فضائی آلودگی کے باعث الرجی اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ معصوم بچے اور بزرگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ سموگ کے باعث سانس لینا دشوار، آنکھوں میں جلن اور گلے کی تکالیف شہریوں کے لیے پریشانی کا سبب بن رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے، اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید تشویشناک ہو سکتی ہے۔ شہریوں نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سموگ کے خاتمے کے لیے محض اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، فیکٹریوں، غیر معیاری بھٹہ خشت اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو صاف فضا اور صحت مند ماحول میسر آ سکے۔