ہارون آباد (نمائندہ خصوصی ستی رپورٹر)بہاولنگر پولیس کی جانب سے ماہِ نومبر کے پہلے 10 دنوں میں
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی ستی رپورٹر)بہاولنگر پولیس کی جانب سے ماہِ نومبر کے پہلے 10 دنوں میں شاندار اقدامات، جرائم کی روک تھام اور منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کی قیادت میں بہاولنگر پولیس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بہاولنگر پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہِ نومبر 2026ء کے پہلے 10 دنوں میں جرائم کے خلاف کارروائیوں کے نمایاں نتائج سامنے آئے ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ 10 دنوں کے دوران سنگین جرائم میں واضح کمی دیکھنے میں آئی، ماہِ نومبر کے پہلے 10 دنوں میں ڈکیتی معہ قتل، اور ڈکیتی کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، پولیس کی جانب سے مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش کو میرٹ پر یقینی بنانے کے لیے بھی مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کو میرٹ پر یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران بھی بہاولنگر پولیس نے نمایاں کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے نتیجے میں 3640 گرام چرس، 110 گرام آئس اور 628 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ اسی طرح اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 13 ناجائز اسلحہ برآمد کیے گئے۔بہاولنگر پولیس کی جانب سے شہریوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی اور کمیونٹی پولیسنگ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ سکولوں میں سیمینارز کے ذریعے طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین، موبائل فون کے محفوظ استعمال اور دیگر قانونی و حفاظتی امور سے آگاہی فراہم کی گئی، جس کا مقصد نوجوان نسل میں شعور اور خود اعتمادی کو فروغ دینا ہے۔عوامی مسائل کے فوری حل اور انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کی جانب سے مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کے ذریعے شہریوں کے مسائل سنے گئے اور ان کے حل و انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران نے کہا کہ بہاولنگر پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور قانون کی بالادستی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، میرٹ اور انصاف کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا تحفظ اور امن و امان کا قیام بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پولیس کی کارروائیاں اور عوامی رابطہ مہم مزید مؤثر بنائی جائے گی۔بہاولنگر پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔
ترجمان پولیس بہاولنگر