November 10, 2026

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)سکھر سمیت اندرون سندھ میں ہندوبرادری دیوالی کا تہورا

IMG-20261110-WA0117(1)

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)سکھر سمیت اندرون سندھ میں ہندوبرادری دیوالی کا تہورا جوش و خروش کے ساتھ منانے میں مصروف ، مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام، رنگ برنگی کپڑے پہن کر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد خواتین اور بچوں سمیت سرکاری افسران ودیگر شخصیات کی ناپر دربار مندر آمد،اقلیتی برادری نے پوجا پاٹ کے بعد پٹاخے جلا کر تہوار کی خوشیاں منائی،ملک کی سلامتی و وخوشحالی کیلئے دعائیں ،سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات۔خبر کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھر اور اندرون سندھ میں بھی دیوالی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز سکھر کے علاقے کٹی بازار میں قدیمی و تاریخی اقلیتی برادری کی مذہبی عبادت گاہ ناپر دربار مندر میں دیوالی تقریب کا نہایت مذہبی عقیدت کیساتھ آغاز ہوا،مندر میں خصوصی پوجا پاٹ کے موقع پر پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور استحکام کیلئے بھی پراتھنا کی گئی جبکہ دیوالی تقریب میں کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی ،ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن ناصر آفتاب پٹھان ،،ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری،ممبر سیپکو بورڑ اف ڈائریکٹرز سنان اسلام شیخ سمیت ہندو پنچائت سکھر اقلیتی ونگ کے رہنما مکھی ایشور لعل ،ناپر دربار کے معزز شخصیات واقلیتی برادری کی خوشییوں میں شامل ہوئے مندر پہنچنے پر اقلیتی برادری کی جانب سے شاندار آتش بازی کی گئی اور مہمان گرامی کا والہانہ استقبال کییا گیا مہمان گرامی نے مندر میں دیا جلایا اور دیوالی کا کیک کاٹا اس موقع پر پوج ہندو پنچائت سکھر ،ناپر دربار کے شیوا منڈل کی جانب سے مہمانوں کو روایتی تحفہ شال پیش کی گئی دیوالی کی خوشی میں جوش و خروش میں مصروف مرد وخواتین کا کہنا تھا کہ دیوالی کا تہوار ان کے لیے بہت بڑی معنیٰ رکھتا ہے یہ تہوار ہمارے مذہب میں شری رام چندر کی جانب سے سیتا ماں کو روان کی قید سے نجات دلانے کی خوشی میں منایا جاتا ہے، شری رام چندر نے ہمیں ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دینے کی تلقین کی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں اور ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور جو پاکستان کا دشمن ہے وہ ہمارا دشمن ہے اور ہم بھی اس ملک وقوم کا حصہ ہیں اور اس کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں دوسری جانب سکھر انتظامیہ کی جانب سے دیوالی کے موقع پر سکھر کے مندروں کے اندر اور باہر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔