November 9, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ (۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ) ڈی ایس پی پٹرولنگ آصف رحیم بٹ کی قیادت میں پٹرولنگ پولیس ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی شاندار کارکردگی

IMG-20261109-WA0079

ٹوبہ ٹیک سنگھ (۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف )
ڈی ایس پی پٹرولنگ آصف رحیم بٹ کی قیادت میں پٹرولنگ پولیس ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی شاندار کارکردگی

یکم تا 7 نومبر کے دوران 26 مقدمات درج، 13 اشتہاری مجرمان گرفتار، 35 لیٹر شراب اور 340 کلو مردہ گوشت برآمد

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس آصف رحیم بٹ کی مؤثر قیادت اور خصوصی نگرانی میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ نے یکم نومبر سے 7 نومبر 2026 تک جرائم کے انسداد، شاہراہوں کو محفوظ بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مختلف جرائم میں مجموعی طور پر 26 مقدمات درج کیے گئے، جن میں شراب نوشی و شراب کی غیر قانونی ترسیل کے 3، غیر قانونی گیس سلنڈرز رکھنے پر 7، تیز رفتاری و غفلت سے ڈرائیونگ پر دفعہ 279 ت پ کے تحت 12، عوامی مقامات پر خلل ڈالنے کے حوالے سے دفعہ 290/291 ت پ کے تحت 2، دفعہ 171 ت پ کے تحت 1 جبکہ مردہ گوشت کی نقل و حمل کے خلاف 1 مقدمہ شامل ہے۔

کارروائیوں کے دوران 35 لیٹر شراب اور 340 کلو گرام مردہ گوشت برآمد کیا گیا، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا اور ایک چوری شدہ گاڑی بھی برآمد کی گئی۔

اسی طرح E-Patrolling کے مؤثر استعمال کے ذریعے ایک ہفتے کے دوران 34,051 افراد اور 13,273 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جس سے جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور شاہراہوں کو محفوظ بنانے میں مدد ملی۔

ڈی ایس پی پٹرولنگ آصف رحیم بٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پٹرولنگ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے، شاہراہوں پر محفوظ سفر کی فراہمی اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔