November 9, 2026

9 نومبر یومِ اقبال — علامہ محمد اقبال کا پیغامِ خودی بیداری اور عمل

IMG-20261109-WA0026

9 نومبر یومِ اقبال — علامہ محمد اقبال کا پیغامِ خودی بیداری اور عمل

تحریر: مدثر منظور کمیانہ وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ جناح پریس کلب جھنگ

9 نومبر کا دن برصغیر پاک و ہند کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہےیہ دن عظیم مفکر شاعرِ مشرق حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے طور پر منایا جاتا ہے علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے مسلمانوں میں خودداری اتحاد بیداری اور آزادی کا شعور پیدا کیا

اقبالؒ کا پیغام صرف شعر و شاعری تک محدود نہیں تھا بلکہ وہ ایک مکمل نظریۂ زندگی تھاانہوں نے نوجوان نسل کو خواب دیکھنے بلند حوصلے رکھنے محنت کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے کا درس دیاان کے نزدیک کامیاب قومیں وہی ہوتی ہیں جو اپنے ماضی سے سبق سیکھتی ہیں حال کو سنوارتی ہیں اور مستقبل کے لیے بڑے خواب دیکھتی ہیں

اقبالؒ نے نوجوانوں کو شاہین سے تشبیہ دیتے ہوئے بلند پروازی خود اعتمادی اور غیرت و خودداری کا پیغام دیا ان کا مشہور شعر آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے

خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے

آج جب ہمارا معاشرہ بے شمار مسائل نااتفاقی عدم برداشت جہالت اور اخلاقی کمزوریوں کا شکار ہے ہمیں اقبالؒ کے افکار کو صرف تقریبات اور تقاریر تک محدود رکھنے کے بجائے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا

اقبالؒ کا پیغام ہے کہ قوموں کی ترقی کا راستہ تعلیم کردار اتحاد محنت اور خود اعتمادی سے ہو کر گزرتا ہے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا معاشرے میں محبت و برداشت کو فروغ دینا اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا

آئیے! 9 نومبر کے موقع پر ہم عہد کریں کہ علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر کے لیے علم عمل اتحاد اور اخلاص کو اپنا شعار بنائیں گے اور پاکستان کو ایک مضبوط تعلیم یافتہ باوقار اور خوشحال ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے

اقبالؒ آج بھی زندہ ہیں کیونکہ ان کا پیغام آج بھی ہماری رہنمائی کر رہا ہے

ملے گا منزلِ مقصود کا اُسی کو سُراغ
اندھیری شب میں ہے چیتے کی آنکھ جس کا چراغ

میسر آتی ہے فرصت فقط غلاموں کو
نہیں ہے بندۂ حُر کے لیے جہاں میں فراغ

پاکستان زندہ باد!