ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیر ضلع بہاولنگر ولید ناصر چوہدری نے کی
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیر ضلع بہاولنگر ولید ناصر چوہدری نے کی
ریلی میں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر عارف رضا ملک عرفان اللہ ساجد ندیم مقامی سماجی فلاحی شخصیات زاہد رشید قاضی شیخ سرورکاکا شیخ راشد سعدی سمیت قائدین اور کارکنان شامل۔تھے خواتین اور سکول کے بچوں نے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پہ اسرائیل کی بربریت کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لیے اکھٹے ہیں،۔اسرائیل طاقت کے نشے میں نہتے فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے اور یہ عالمی جنگی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرتا رہے گا، غزہ کے مسلمان تعداد میں بہت کم ہو کر بھی ظلم کے خلاف اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں ۔اقوام متحدہ اس ظلم پر فوری نوٹس لے کر جنگ بندی کو یقینی بنایئں، ایسے دنیا میں امن قائم نہیں رہ سکتا،مقامی رہنماریلی شرکاء نے پلے کارڈ اور فلسطین کے حق میں پینا فلیکس اٹھا رکھے ہیں اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بازی،