November 6, 2026

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی سامارو: گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری اسکول میں دیوالی کی خوشی میں پُروقار تقریب، مذہبی ہم آہنگی اور انسانیت کا پیغام دیا گیا تفصیلات کے مطابق

IMG-20261106-WA0146

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

سامارو: گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری اسکول میں دیوالی کی خوشی میں پُروقار تقریب، مذہبی ہم آہنگی اور انسانیت کا پیغام دیا گیا
تفصیلات کے مطابق
سامارو گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری اسکول سامارو ٹاؤن (420010158) میں دیوالی کے خوشی کے موقع پر ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی، جس کی قیادت اسکول کی سینئر ہیڈ مسٹریس آپا نعیمہ بشریٰ آرائیں اور ہیڈ ماسٹر محمد سعید آرائیں نے کی۔
تقریب کا آغاز طلبہ نے ہاتھوں میں ’’ہیپی دیوالی‘‘ کے پلے کارڈز اٹھا کر اور موم بتیاں روشن کرکے کیا۔ اس موقع پر طلبہ میں خوشی اور جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔
تقریب کا خوبصورت اور قابلِ ذکر لمحہ اس وقت سامنے آیا جب کم عمر طالب علم نریش میگھواڑ نے استاد بخاری کا انسانیت اور امن کے موضوع پر مشہور بیت ’’بڻايون ڪو سک جو سنسار‘‘ سریلی آواز اور خوبصورت انداز میں پیش کیا، جسے حاضرین نے بھرپور تالیوں سے سراہا۔
تقریب کے اختتام پر ہیڈ ماسٹر محمد سعید آرائیں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے تعلیمی اور ثقافتی پروگرام مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دیتے ہیں۔ ان سے معاشرے میں امن، برداشت، پیار اور محبت کے جذبات پروان چڑھتے ہیں، جو ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
تقریب میں دیوالی کی خوشیوں کے ساتھ انسانیت، محبت اور مذہبی ہم آہنگی کا خوبصورت پیغام نمایاں رہا۔