ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گڑھی کپورہ مس فریال شعیب نے آج رورل ہیلتھ سینٹر گمبت کا دورہ کیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گڑھی کپورہ مس فریال شعیب نے آج رورل ہیلتھ سینٹر گمبت کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی کے انتظامات، طبی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گڑھی کپورہ، مس فریال شعیب نے آج رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) گمبت کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی کے انتظامات، طبی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات اور بہتر علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔بعد ازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے علاقے کے مختلف پٹرول پمپس کا بھی معائنہ کیا، جہاں پٹرولیم مصنوعات کی مقدار، ڈسپنسنگ مشینوں کے پیمانوں اور سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر پٹرول پمپ مالکان اور عملے کو ہدایات جاری کی گئیں کہ صارفین کو درست پیمانے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائیں اور مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد وصولی سے گریز کریں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی، صارفین کے حقوق کے تحفظ اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور معائنوں کا سلسلہ جاری ہے۔