سرگودھا…….(..بیوروچیف سرگودھا دعا آن لائن نیوز چینل )تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ
سرگودھا…….(..بیوروچیف سرگودھا دعا آن لائن نیوز چینل )تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز تحصیل اسپورٹس کمپلیکس سرگودھا میں ہو گیا، جس میں مختلف کالجز کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمانانِ خصوصی سیکرٹری تعلیمی بورڈ سرگودھا عروج مبشر چیمہ اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد تھے، جن کا استقبال ڈائریکٹر اسپورٹس تعلیمی بورڈ سرگودھا چودھری محمد انیس صادق گجر اور محمد وقاص بٹ نے کیا۔ اس موقع پر چودھری انیس صادق گجر نے مہمانانِ خصوصی کا مختلف کالجز سے شریک کھلاڑیوں سے تعارف کروایا۔ چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح سیکرٹری بورڈ عروج مبشر چیمہ اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد نے کرکٹ شاٹ کھیل کر کیا۔ افتتاحی میچ ریڈر کالج سرگودھا اور اقرا گرلز کالج سرگودھا کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ریڈر کالج سرگودھا نے کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ سرگودھا عروج مبشر چیمہ اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کا وژن قابلِ تحسین ہے۔ خواتین کی کھیلوں میں بھرپور شرکت اسی وژن کی عملی تعبیر اور ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے طالبات میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ سرگودھا عباس حیدر گوندل بھی کھیلوں کے فروغ اور طلبہ و طالبات کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ڈائریکٹر اسپورٹس تعلیمی بورڈ سرگودھا چودھری محمد انیس صادق گجر نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے تمام کھیلوں کے مقابلوں کو چیئرمین بورڈ عباس حیدر گوندل، سیکرٹری بورڈ عروج مبشر چیمہ اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد کی مکمل سرپرستی اور تعاون حاصل ہے۔ ان کی بھرپور معاونت کے بغیر ایسے شاندار کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ممکن نہیں۔ٹورنامنٹ کو شفاف رکھنے کے لیے پی سی بی کے امپائر محمد ارتضا سلیم خان اور راجہ سعید کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا اس موقع پر انٹرنیشنل ایتھلیٹ علی محمد عوان پرنسپل ریڈر کالج جنید انور اورجنید خان بھی موجود تھے