جئہ جھولے لال اڈیرو لال ویلفیئر کا 250 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا اعلان، نوجوانوں اور سماجی رہنماؤں سے رضاکارانہ تعاون کی اپیل رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز
جئہ جھولے لال
اڈیرو لال ویلفیئر کا 250 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا اعلان، نوجوانوں اور سماجی رہنماؤں سے رضاکارانہ تعاون کی اپیل رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز
اڈیرو لال: اڈیرو لال ویلفیئر (رجسٹرڈ) نے اپنی 12 سالہ سماجی اور فلاحی خدمات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے غربت کے باعث اپنی بچیوں کی شادیاں نہ کر سکنے والے مستحق خاندانوں کی معاونت کے لیے 250 اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
ادارے کا مقصد معاشی مشکلات کا شکار خاندانوں کی عزتِ نفس اور خودداری کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی مدد کرنا اور مستحق بچیوں کے گھروں میں خوشیاں لانا ہے۔
اس سلسلے میں اڈیرو لال ویلفیئر کی جانب سے نوجوانوں، اساتذہ، طلبہ، سماجی رہنماؤں اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس عظیم انسانی خدمت کے مشن میں رضاکارانہ طور پر اپنا کردار ادا کریں اور اس پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں ادارے کا ساتھ دیں۔
ادارے کی جانب سے رضاکاروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے محلوں، دیہات اور علاقوں میں مستحق خاندانوں تک پہنچیں، بچیوں کے والدین کو اجتماعی شادیوں کے پروگرام سے آگاہ کریں اور اس مہم کے پوسٹرز، ویڈیوز اور پیغامات واٹس ایپ، فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
مزید کہا گیا ہے کہ مستحق خاندانوں کی معلومات مکمل ذمہ داری، احترام اور رازداری کے ساتھ متعلقہ ٹیم تک پہنچائی جائیں تاکہ حقیقی ضرورت مند خاندانوں تک مدد پہنچائی جا سکے اور کسی کی عزتِ نفس متاثر نہ ہو۔
اڈیرو لال ویلفیئر کے مطابق کسی غریب خاندان کی بیٹی کی شادی میں معاونت کرنا محض ایک سماجی خدمت نہیں بلکہ ایک خاندان کے دل میں امید کی شمع روشن کرنے اور ایک نئی زندگی کے آغاز میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔
ادارے نے مخیر حضرات، نوجوانوں، سماجی تنظیموں اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نیک مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، رضاکار بنیں اور 250 مستحق بچیوں کے گھروں میں خوشیاں لانے کے اس مشن کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید معلومات اور رابطے کے لیے:
📞 03352699237
📞 03002148020
📞 03444444878
اڈیرو لال ویلفیئر (رجسٹرڈ) — آئیے! خوشیاں بانٹیں، انسانیت کی خدمت کریں۔