سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر کے مطابق محنت کش اسٹاف یونین سی بی اے
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
خبر کے مطابق محنت کش اسٹاف یونین سی بی اے سکھر میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام ملازمین کی کثیر تعداد نے تنخواہ، پنشن نہ بڑھانے سمیت دیگر مطالبات تسلیم نا ہونے سکھر پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور نعریبازی کی ملازمین نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے دھرنے کی قیادت محنت کش اسٹاف یونین سی بی اے سکھر میونسپل کارپوریشن کے جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ، سنئیر نائب صدر دانش قریشی،رابطہ سیکریٹری شاہد حسین جتوئی, رمیش لعل ،آصف انڑ،حنیف بگٹی و دیگر کررہے تھے جبکہ ملازمین سے اظہار یک جہتی کیلئے آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے رہنما سید زاہد شاہ،ضلع کونسل سکھر کے رہنما طارق سولنگی، صداقت علی زنگیجو ،، نواز جسمانی و دیگرنے شرکت کی اس موقع پر دھرنے پر موجود مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آخر سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے ساتھ یہ ناروا سلوک کیوں ہمارا قصور کیا ہے؟ ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں، کوئی خیرات نہیں ہمارے بنیادی مطالبات صرف یہ ہے کہ او زیڈ ٹی (OZT) شیئر بڑھایا جائے۔حکومتِ سندھ کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن میں کیے گئے اضافے پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔ تمام اہل ملازمین کو ڈی پی سی (DPC) کے تحت ترقی دی جائے۔ میڈیکل بلز سمیت ملازمین کے تمام زیرِ التوا واجبات فوری ادا کیے جائیں۔سیوان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے آنے والے افسران اور ملازمین کی جوائنٹنگ روک دی جائےرہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ یونین کی جانب سے متعدد بار متعلقہ ادارے کے افسران سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی مناسب جواب نہیں مل سکا ہے،ملازمین پہلے ہی تنخواہ، پنشن،بقایا جاتا بلز، یونیفارم،میڈیکل الاؤنس سمیت دیگر مراعات نا ملنے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا اپنی ڈیوٹیاں کرہے ہیں لیکن افسوس مئیر سکھر، میونسپل کمشنر سمیت دیگر افسران ملازمین کے مسائل حل کرنے کے بجائے مزید ان میں اضافی کررہے ہیں،رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ میونسپل کارپوریشن کی تینوں ٹاؤنز کے ملازمین کو تنخواہ،پنشن و دیگر مراعات مل چکی ہے لیکن سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کیساتھ جان بوجھ کر سوتیلی ماں جیسا سلوک اختیار کیا جارہا ہے ہم اپنے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگےہم چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات سندھ، سندھ کی اعلیٰ قیادت اور سکھر میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ حکام سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے جائز مسائل کو فوری حل کیا جائے بصورت دیگر ملازمین اپنے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔