November 3, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے قابل فخر سپوت، ملک محمد عاصم جسرا بطور ڈسٹرکٹ

IMG-20261103-WA0240

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے قابل فخر سپوت، ملک محمد عاصم جسرا بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال تعینات ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ڈی پی او ملک محمد عاصم جسرا سے قبل کاشف ذوالفقار بطور ڈسسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال تعینات تھے۔
ملک محمد عاصم جسرا کا تعلق ضلع خوشاب کے گاؤں پیلووینس سے ہے۔ وہ یہاں کی معروف معزز زمیندار جسرا فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ اللہ تعالی ا نے انہیں اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ ملک محمد عاصم جسرا کا شمار فرض شناس اور نڈر پولیس آفیسرز میں ہوتا ہے ۔ موصوف محکمہ پولیس کے لیے ایک عرصہ سے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ محکمہ ء پولیس کے ماتھے کا جھومر ملک محمد عاصم جسرا انتہائی ہردلعزیز، پروقار، بردبار، ملنسار ،خوش گفتار اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں ۔ اپنے انہی اوصاف حمیدہ اور فرض شناسی کی وجہ سے عوامی سماجی حلقوں میں بہت مقبول ہیں اور عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔