سکھر (بیورو رپورٹ سید نصیر حسین زیدی) سکھر کے علاقے بچل شاہ میانی سے 17 سالہ محنت کش نوجوان
سکھر (بیورو رپورٹ سید نصیر حسین زیدی) سکھر کے علاقے بچل شاہ میانی سے 17 سالہ محنت کش نوجوان ماجد علی ملک گزشتہ 11 روز سے لاپتہ ہے، جس کے باعث اس کے گھر میں کہرام مچا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماجد علی ملک، جو ہاتھ والی ریڑھی چلا کر اپنے گھر کا گزر بسر کرتا تھا، 11 روز قبل گھر سے بچل شاہ چوک کی طرف نکلا تھا۔ نوجوان نے اس وقت کالے کپڑے پہن رکھے تھے، تاہم وہ تاحال واپس گھر نہیں پہنچا۔
لاپتہ نوجوان کے والد حاکم علی ملک کی جانب سے ایئرپورٹ تھانے میں این سی بھی درج کرائی گئی ہے، لیکن اس کے باوجود نوجوان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
لاپتہ نوجوان کے ورثاء نے ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر، ایس ایچ او ایئرپورٹ، برادری کے رہنماؤں اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ماجد علی ملک کی تلاش میں غریب خاندان کی مدد کی جائے اور نوجوان کو جلد بازیاب کرا کے اہل خانہ کی پریشانی ختم کی جائے۔