November 3, 2026

سامارو میں منشیات کے مبینہ کاروبار کے خلاف احتجاج، شہر کو منشیات سے پاک کرنے کا مطالبہ

IMG-20261103-WA0226

سامارو میں منشیات کے مبینہ کاروبار کے خلاف احتجاج، شہر کو منشیات سے پاک کرنے کا مطالبہ

سامارو (رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی):

تفصیلات کے مطابق سامارو شہر کے مین بس اسٹاپ چوک پر سماجی کارکن عظیم خاصخیلی کی قیادت میں منشیات کے بڑھتے ہوئے مبینہ کاروبار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے شہر میں منشیات کی روک تھام اور مبینہ منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر عظیم خاصخیلی نے کہا کہ سامارو میں مبینہ طور پر منشیات کا کاروبار بڑھ رہا ہے، جس کے باعث نوجوان نسل اور معصوم بچے متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ اس صورتحال پر مؤثر پولیس کارروائی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انڈین منشیات اور آئس کے مبینہ کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور شہر کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
احتجاج میں ناصر پٹھان، اصلو کھوسو، عزت خاصخیلی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی اور منشیات کے خلاف آواز بلند کی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے منشیات کے خاتمے کو ترجیح دی جائے۔