October 28, 2026

جھنگ میں چیک اینڈ بیلنس کا فقدان باسی مچھلی کی فروخت کا دھندہ عروج پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

20241005_061528

جھنگ میں چیک اینڈ بیلنس کا فقدان باسی مچھلی کی فروخت کا دھندہ عروج پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جھنگ (محمد ناصر) شہر اور گردونواح میں قانون شکنی عروج پر بالخصوص باسی اور مضر صحت مچھلی کی فروخت قانون سے کھلم کھلا مذاق بن کر رہ گئی ہے تفصیلات کیمطابق چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باسی مچھلی کی فروخت کا دھندہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے فوڈ اتھارٹی کے قانون کے تحت باسی مچھلی کی فروخت ممنوع ہے جبکہ مچھلی فروش پندرہ پندرہ روز تک سٹور کرکے اسے رنگ لگا کر فروخت کر رہے ہیں اس سلسلہ میں فوڈ اتھارٹی کی طرف سے کسی قسم کا چیک اینڈ بیلنس نہیں ٹوبہ روڈ نیو سبزی منڈی روڈ جھنگ سٹی سیٹلائٹ ٹاؤن کوڑے والا ہیڈ تریموں اور دیگر علاقوں میں باسی اور بدبو دار مچھلی گندے گھی اور غیر معیاری مصالحے ڈال کر فروخت کی جا رہی ہے اس امر پر فوڈ اتھارٹی کی عدم توجہی کے باعث جہاں قانون کی دھجیاں عام بکھیری جا رہی ہیں وہاں شہری نت نئی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ڈاکٹرز کے مطابق سٹور شدہ مچھلی میں اڑتالیس گھنٹے بعد قوت مدافعت ختم ہو جاتی ہے اور اس کے گوشت میں مضر اثرات پڑنا شروع ہو جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں شہریوں نے صوبائی حکام سے فوڈ اتھارٹی جھنگ کے آفسران کی اس غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے