جھنگ (محمد ناصر ) جھنگ شہر او رگردونواح میں انتہائی غیر معیاری گولی ٹافی پاپڑ سلانٹی کی فروخت کے باعث بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے تفصیل کے مطابق جھنگ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں غیر تصدیق شدہ اور جعلی اشیاء خورونوش کی بھرمار ہے دکاندار کھلے عام جعلی کمپنیوں کا غیر معیاری مال
جھنگ (محمد ناصر ) جھنگ شہر او رگردونواح میں انتہائی غیر معیاری گولی ٹافی پاپڑ سلانٹی کی فروخت کے باعث بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے تفصیل کے مطابق جھنگ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں غیر تصدیق شدہ اور جعلی اشیاء خورونوش کی بھرمار ہے دکاندار کھلے عام جعلی کمپنیوں کا غیر معیاری مال فروخت کررہے ہیں حد یہ ہے کہ بچوں کی سلانٹی کے پیکٹ درج شدہ مینو فیکچرنگ تاریخ سے قبل ہی مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیا کھانے سے بچے بیمار پڑ رہے ہیں کوئی چیک کرنے والا نہیں جعلی کمپنیوں کا مال مشہور برانڈ کے لیبل لگا کر سرعام فروخت کیا جارہا ہے عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے