October 28, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائ سیرت کانفرنس میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد

IMG-20261028-WA0139

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائ سیرت کانفرنس میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور,خوشاب کے ہونہار طالب علم محمد فضیل کی مقابلہ ء حسن قرآت میں دوسری پوزیشن ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار۔ صوبائی سیرت کانفرنس میں سرگودھا ڈویژن نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کیاہے، 9 میں سے 4 پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔پوزیشن حاصل کرنے والے سکاؤٹس اور سکاؤٹ لیڈرز نے ڈویژنل سکاؤٹس آرگنائزر سرگودھا حافظ محمد ذیشان کی قیادت میں کمشنر سرگودھا ڈویژن و صدر ڈویژنل بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن سے ملاقات کی۔
کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے اپنے دفتر میں پوزیشن ہولڈر سکاؤٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔
اس موقع پر ڈویژنل سکاؤٹس آرگنائزر حافظ محمد ذیشان نے سی ای او ایجوکیشن میانوالی اور خوشاب کے خصوصی تعاون اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
جبکہ کمشنر نے آئندہ بھی کامیابیوں کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔