October 31, 2026

**سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی* پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے)سکھر نے فیڈرل

IMG-20261031-WA0189

**سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی* پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے)سکھر نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) پالیسی کے خلاف پی ایم اے سینٹرل کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے یکم اور 2 نومبر کو ملک گیر احتجاج کے سلسلےمیں سرکاری و نجی اسپتالوں کی او پی ڈیز بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہےپی ایم اے سکھر کے رہنماؤں نے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا کہ پی ایم اے سینٹرل کے اعلان کے تحت یکم اور 2 نومبر کو سرکاری اور نجی اسپتالوں میں او پی ڈی سروسز معطل رہیں گی تاہم ایمرجنسی سروسز، داخل مریضوں کی طبی سہولیات اور ایمرجنسی آپریشنز معمول کے مطابق جاری رہیں گے تاکہ کسی بھی مریض کو فوری طبی امداد سے محروم نہ ہونا پڑےاجلاس میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کی پی او ایس پالیسی کے حوالے سے ڈاکٹروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے مذاکرات کیے گئے، تاہم کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے کے باعث ملک بھر میں او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے پی ایم اے سکھر بھی مرکزی قیادت کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کرے گی۔
اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار سومرو، پروفیسر ڈاکٹر خوش محمد سوھو،پروفیسر ڈاکٹر بشیر چانڈیو، ڈاکٹر شاہ محمد مہر،ڈاکٹر پیر محمد ساوند،ڈاکٹر واحد عباسی،ڈاکٹر خادم منگی،ڈاکٹر علی گل شیخ، ڈاکٹر حسیب حیدر، ڈاکٹر اشفاق،ڈاکٹر کیپٹن نصراللہ،ڈاکٹر عبدالوہاب بڑرو،ڈاکٹر سعید اخوند،ڈاکٹر رفیق میمن،ڈاکٹر شکیل عباسی،ڈاکٹر عامر سرھیو،ڈاکٹر پربھو،ڈاکٹر سریش کمار،ڈاکٹر صفیہ مقصود،ڈاکٹر نے شرکت کی