ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈی ایس پی غازی اقبال کی میڈیا سے اہم آگاہی مہم ایس ڈی پی او
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈی ایس پی غازی اقبال کی میڈیا سے اہم آگاہی مہم ایس ڈی پی او ہارون آباد ڈی ایس پی غازی اقبال* نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہم آگاہی مہم کے حوالے سے عوام کو آگاہ کہا کہ انہوں نے بتایا کہ *محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے 20 اکتوبر 2026 سے 30 دن کے لیے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ* کر دیا گیا ہےدفعہ 144 کے تحت پابندی: اس حکم نامے کے تحت صوبہ بھر میں تمام خفیہ آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ ڈیوائسز کی خرید و فروخت، ذخیرہ اندوزی اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ان ڈیوائسز میں خفیہ کیمرہ والی اینٹیں، کی چین، پین کیمرہ، بٹن کیمرہ، چشمہ کیمرہ اور اس طرح کی دیگر تمام خفیہ ڈیوائسز شامل ہیں جو کسی کی نجی زندگی میں مداخلت کا باعث بنتی ہیں اس اقدام کا مقصد شہریوں کی پرائیویسی کا تحفظ، بلیک میلنگ جیسے جرائم کی روک تھام اور معاشرے میں اخلاقی اقدار کا تحفظ ہے
> ڈی ایس پی غازی اقبال نے عوام الناس، بالخصوص دکاندار حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی ڈیوائس کی خرید و فروخت سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی