October 28, 2026

سکر (رپورٹ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی): محمد رمضان جونیجو نے مخالف فریق کی جانب سے

Screenshot_2026-10-27_182624.722

سکر (رپورٹ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی): محمد رمضان جونیجو نے مخالف فریق کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مخالف فریق خود اپنے گھر پر حملہ کروا کر ان پر جھوٹے الزامات لگا رہا ہے اور میڈیا پر احتجاج کر رہا ہے۔
محمد رمضان جونیجو کا کہنا تھا کہ ان پر کاروکاری کا جھوٹا الزام عائد کرکے ان کے گھروں پر حملہ کیا گیا، جس کے دوران 9 گھروں سے گھریلو سامان، مویشی، بکریاں، سونے کے زیورات اور کروڑوں روپے مالیت کا دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے بعد ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروا کر گرفتاریاں بھی کرائی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مخالف فریق سے معاملہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے چار مرتبہ معززین پر مشتمل جرگہ بھیجا گیا، لیکن ان کی بات نہیں سنی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کو مسلسل حملوں اور دھمکیوں کا سامنا ہے، جبکہ ان کے اہل خانہ دربدر اور گھر تباہ ہوچکے ہیں۔
محمد رمضان جونیجو نے الزام عائد کیا کہ واقعے کے شواہد اور گواہ موجود ہونے کے باوجود پریالو پولیس مبینہ ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کر رہی۔
انہوں نے سندھ حکومت، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی خیرپور اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کروا کر علاقے میں امن قائم کیا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔