نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیرآباد کی جانب سے کشمیری
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیرآباد کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منایا گیا۔ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیرآباد کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منایا گیا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک سے ایڈمن بلاک تک وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے دوران شرکاء نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔
ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی فوجیں جموں و کشمیر میں داخل ہوئیں، جسے مسئلہ کشمیر کی تاریخ میں ایک اہم موڑ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ سیاہ منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا اور عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی جانب مبذول کرانا ہے. مقررین نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد، انسانی حقوق کے تحفظ اور کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں پائیدار امن، انصاف اور خوشحالی کے قیام کے لیے عالمی برادری کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔