سکھر(بیورورپورٹ زیدی) پاکستان مسلم لیگ ن سکھر سٹی کے صدر اور ممتاز تاجر رہنماؤں نعیم بدر رفیق
سکھر(بیورورپورٹ زیدی) پاکستان مسلم لیگ ن سکھر سٹی کے صدر اور ممتاز تاجر رہنماؤں نعیم بدر رفیق قریشی اور پاکستان مسلم لیگ ن سکھر سٹی کے نائب صدر ندیم بدر رفیق قریشی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا مرحوم بہت خوبیوں کے مالک تھے، سب سے اہم بات یہ کہ موقع ہوتے ہوئے بھی انہوں نے اقتدار پر قبضہ نہیں کیا اور نا ہی آرمی چیف کی حیثیت سے ایکسٹینشن لی بلکہ فوج میں بہترین کیریر گذارنے کے بعد ریٹائرڈ ہو کر اپنا نام تاریخ میں رقم کرا دیا،نعیم بدر رفیق قریشی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالٰی جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کو جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر جمیل عطا کرے، آمین