October 26, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کے ڈی ایس او ملک فضل

IMG-20261025-WA0237

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کے ڈی ایس او ملک فضل محمود اعوان کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، حافظ نگاہ حسین اعوان نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ اس کے بعد اے ایس آئی ملک امجد حسین اعوان نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی
ریڈر ڈی ایس او ٹیلی خوشاب اے ایس آئی ملک عطاء اللہ گنجیال نے مہمانوں کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور فضل محمود کو خراج تحسین پیش کیا اور جن دوستوں نے تقریب کے انعقاد کے لئے تعاون کیا ان سب کی بھی پذیرائ کی۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض مشتاق حسین خان نے نہایت خوبصورتی سے انجام دئیے۔
اس شاندار تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل سپروائزری آفیسر نعیم احمد باجوہ اور ڈی ایس او ملک فضل محمود جب تشریف لائے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، ان کو مالا پہنائی گئ اور ان کے اوپر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔
اس موقع پر مقررین نے ملک فضل محمود کی محکمانہ خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ لیڈیز سٹاف کی جانب سے لیڈی کانسٹیبل ام کلثوم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ملک عامرعزیز دھون نے اپنی شاعری کے ذریعے فضل محمود کو خراج تحسین پیش کیا جسے شرکاء محفل نے بے حد سراہا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل سپروائزری آفیسر نعیم احمد باجوہ نے اپنے خطاب میں فضل محمود کی خدمات کو سراہا اور انہیں تحائف بھی پیش کیے۔سب انسپکٹر شکیل احمد کیانی نے ملک فضل محمود کوشیلڈ پیش کی۔
اس شاندار تقریب کے تمام انتظامات اے ایس آئی راجہ محمد شہزاداکرام ، اے ایس آئی ملک فرحت جاوید اعوان، اے ایس آئی ملک الطاف حسین ڈھوڈھا، نائب ریڈر قمر اعجاز جوڑا ، ہیڈکانسٹیبل سلمان خان بلوچ،ہیڈکانسٹیبل ملک حبیب اللہ بوڑانہ ،ملک عامر اعجاز،اکرام الحق مدھوال،ملک عصمت اللہ بگھور اور ان کے دیگر ساتھیوں نے کیے تھے۔

تقریب میں محکمہ کے دیگر ریٹائرڈ ملازمین کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ریٹائرڈ انسپکٹر چوہدری مجید صاحب اور ریٹائرڈ ASI فیض محمد صاحب نمایاں تھے۔ انہوں نے بھی فضل محمود صاحب کو مبارک باد پیش کی۔

تقریب کے آخر میں فضل محمود صاحب کو ملازمین کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے۔
ظہرانے کے بعد تمام ملازمین نے فضل محمود صاحب کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔ تقریب دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔