October 10, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کوآرڈینیشن کمیٹی براءے ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کے کنوینئر کمیٹی

IMG-20261010-WA0176

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کوآرڈینیشن کمیٹی براءے ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کے کنوینئر کمیٹی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات انجینیئر ملک گُل اصغر خان بُگھوراور ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع خوشاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، لاء اینڈ آرڈر، گورننس اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شُرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور نے وزیر اعلی ا پنجاب کی عوام دوست پالیسی اور سکیموں پر تفصیلی روشنی ڈالی جسمیں وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ،اپنا کھیت اپنا روزگار ،بیوٹیفکیشن پلان سُتھرا پنجاب پروگرام،گرین الیکٹرک بسسز کے توسط سے ماحول دوست اور آرام دہ سفری سہولیات،محکمہ واسا،پی ایچ اے ڈیپارٹمنٹ،ریونیو کے کاموں کےمتعلق اصلاحات،زراعت کے شعبہ میں کسانوں کوسبسڈیز،تعلیمی میدان اور محکمہ صحت میں طبی سہولیات سمیت دیگر انقلابی اقدام سی ایم پنجاب کی گُڈ گورننس کو ،کارکردگی کی بہترین مثال قرار دریاگیا۔ اجلاس میں ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی،اے ڈی سی ہیڈکوارٹرغزالہ کنول،اے سی خوشاب اُمت السلام، ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان ، ممبر ڈویلپمنٹ کیمٹی ملک امیر حیدر سنگھا،ممبر ڈویلپمنٹ کمیٹی ملک علی ساول ، رُکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء اعوان کے کوآرڈینیٹر ملک محمد بلال بھاء،ممبر امن کمیٹی ملک رضوان بھاء ایڈووکیٹ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات انجینیئر گل اصغر بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور اور ایم پی اے سردار ظفر خان بلوچ کے کوآرڈینیٹر پیر مصیب رضا شاہ سمیت آل ہیڈز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔ کنویئنیئر ڈویلپمنٹ کمیٹی برائے مواصلات انجینیئر گُل اصغر خان بگھورکو ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں،پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام،صاف پانی ،صفائی سُتھرائی،ڈسپوزلز،سیوریج ، لاء اینڈ آرڈر اور دیگر اہم امور کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پرممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان ،ممبر ڈویلپمنٹ کمیٹی ملک امیر حیدر سنگھا،ممبر ڈویلپمنٹ کمیٹی ملک علی ساول رُکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء کے کوآرڈینیٹر ملک بلال بھاء ،ملک رضوان بھا ایڈووکیٹ اور سردار ظفر خان بلوچ کے کوآرڈینیٹر پیر مصیب رضا شاہ نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضلع خوشاب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔ ضلع خوشاب میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک تاریخی اقدام ہے، جس سے ضلع میں ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جاری کردہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ بعدازاں کنوئینیئر کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات انجینیئر گل اصغر بگھور،ممبر ڈویلپمنٹ کمیٹی ملک امیر حیدر سنگھا اور ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ٹیچرز کی سروس سے متعلق ایشوز اور دیگرعوامی شکایات ،مسائل اور دیگر ایشوز کے حوالے سے فوری ازالہ کرنے اور متعلقہ اداروں کے سربراہان کو آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔