October 11, 2026

فیصل آباد۔۔۔۔۔۔۔ ھمارا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ھے۔الکبیر

IMG-20261010-WA0175

فیصل آباد۔۔۔۔۔۔۔
ھمارا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ھے۔الکبیر انٹرنیشنل لیبارٹری کولیکشن سنٹر کوکیانوالہ کے سی ای او ملک محمد اسلم نے المصطفی فاونڈیشن کے وفد جس میں چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔طارق چشتی۔خلیفہ محمد سلیم سلطانی۔محمد علی کلاسن فیصل یعقوب۔ابرار ضیاء۔ڈاکٹر کاشف نوید شامل تھے نے کولیکشن سنٹر کا وزٹ کیا اور سی ای او ملک محمد اسلم سے ملاقات کی۔کوکیانوالہ میں ایک معیاری اور سستا کولیکشن سنٹر کے قیام سے اہل علاقہ کو بہترین رزلٹ مناسب ترین قیمت پر ملیں گے۔جس سے بیماری کی تشخیص اور علاج میں مدد ملے گی۔المصطفی فاؤنڈیشن ایسے سنٹر کی حوصلہ افزائی کرتی ھے اور ملکر دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ھر وقت کوشاں ھے۔کوکیانوالہ میں ھی بلقیس میٹرنٹی ھوم پر بھی بہترین زچہ بچہ کے علاج کی سہولت موجود ھے۔المصطفی فاؤنڈیشن معیاری اور سستا علاج غریب تک پنچانے کے لے کوشاں ھے۔اور ایسے سنٹر کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔