October 11, 2026

فیصل آباد۔۔.محمد۔علی۔۔کلاسن کی رپورٹ۔ المصطی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فری آئی کیمپ

IMG-20261010-WA0174

فیصل آباد۔۔.محمد۔علی۔۔کلاسن کی رپورٹ۔
المصطی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فری آئی کیمپ کلاسن ویلفیئر ٹرسٹ کی میزبانی میں ایپل ویلی سکول سسٹم عدنان ٹاؤن بھائی والا میں لگایا گیا۔جس میں ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر وائس چیرمین ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور منتخب سفید موتیا کے مریضوں کے مفت آپریشن کیے۔اس موقع پر المصطفی فاؤنڈیشن کے ایم ڈی محمد علی مصطفائی کلاسن اور کلاسن ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر سکندر علی کلاسن۔علی حیدر جعفری۔عون مہدی کلاسن اور دیگر نے خدمات سرانجام دیں۔المصطفی فاونڈیشن میڈیکل مشن کے انچارج ڈاکٹر کاشف نوید نے فری الٹراساؤنڈ کیے۔اہل علاقہ نے دکھی انسانیت کے لیے مصروف خدمت این جی اوز کو خراج تحسین پیش کیا۔موجودہ مہنگائی کے دور میں غریب شخص پیناڈول لینے سے قاصر ھے۔وہاں المصطفی فاؤنڈیشن کی کاوشوں سے دیگر این جی اوز کے تعاون سے گلی محلے گاؤں میں بنیادی طبی سہولیات گھر کی دہلیز پر پنچائی جارھی ھیں۔