October 10, 2026

فیصل آباد۔۔۔۔۔۔ قرآن مجید ھی ھمارے تمام مسائل کا واحد حل ھے۔ھم نے جب سے قرآن مجید سے منہ موڑا ھے اس دن سے

IMG-20261010-WA0173

فیصل آباد۔۔۔۔۔۔
قرآن مجید ھی ھمارے تمام مسائل کا واحد حل ھے۔ھم نے جب سے قرآن مجید سے منہ موڑا ھے اس دن سے زوال کا سفر شروع ھوا ھے۔المصطفی فاؤنڈیشن کے تحت ماہانہ درس قرآن ومحفل درود پاک کا انعقاد مدرسہ دار المصطفی شمس آباد میں ھوا۔جس میں ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔طارق چشتی۔ناصر قادری۔خلیفہ محمد سلیم سلطانی۔سنی تحریک فیصل آباد کے وفد نے ملک اکرام الحق کی قیادت میں شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ پر سخت آزمائش ھے۔ہم غزہ کے مسلمانوں کو نھیں بچا سکے۔اور پاکستان جوکہ اسلام کے نام پر بنا تھا آج اس میں اسلام کا نام لینا قابل جرم بنا دیا گیا ھے۔مسلمانوں جب تک اینے مرکز سے نہیں جڑتے اس وقت تک زوال ختم نہیں ھوگا۔انہوں نے قادیانیوں کی سرگرمیوں یر تشویش کا اظہار کیا۔اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کلیدی عہدوں پر قادیانیوں کو فوری ہٹایا جائے۔تحفظ ناموس رسالت ﷺاور ختم نبوت ﷺھمارا ایمان کل ھے۔