October 11, 2026

قصور سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی قصور سرکل آمد، تشدد کا شکار لائن مین محمد افضل کی عیادت

IMG-20261010-WA0159

قصور
سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی قصور سرکل آمد، تشدد کا شکار لائن مین محمد افضل کی عیادت

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے قصور سرکل کا دورہ کیا اور الہٰ آباد سب ڈویژن کے ریکوری لائن مین محمد افضل کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے زخمی ملازم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی

محمد افضل کو ڈیوٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے مبینہ طور پر نادہندگان اور بجلی چوری میں ملوث افراد نے راستے میں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا

اس موقع پر سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ملازمین پر تشدد یا انہیں دباؤ میں لانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ فیلڈ میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو ادارے کی جانب سے مکمل قانونی اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی

انہوں نے واضح کیا کہ بجلی چوری کے خاتمے اور نادہندگان سے ریکوری کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی

دورے کے موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی اور ایکسین چونیاں ڈویژن انجینئر طارق بشیر بھی موجود تھے