October 10, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)رہنما مسلم لیگ ن چوہدری آفتاب چیتا رامے نے کہا کہ وزیراعظم

Screenshot_2026-10-08_164106.077

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)رہنما مسلم لیگ ن چوہدری آفتاب چیتا رامے نے کہا کہ وزیراعظم پیٹرول سبسڈی سے شہری مستفید ہو رہے ہیں پمپوں پر 24 گھنٹے سہولت موجود ہے وزیراعظم پیٹرول سبسڈی سے شہریوں کی بڑی تعداد فائدہ اٹھا رہی ہے۔ پمپ انتظامیہ کے مطابق عوام کو وزیراعظم پیٹرول سبسڈی کے حصول کے لیے 24 گھنٹے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، انتظامیہ کی جانب سے پمپ کے سائیڈ پر خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں شہریوں کو ٹوکن کی فراہمی کا عمل تیز اور شفاف انداز میں جاری ہے، جبکہ سبسڈی حاصل کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے انتظامیہ اور اسٹاف 24 گھنٹے موجود رہتا ہے، پمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سبسڈی کے حصول کے دوران کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے، اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ٹوکن کے اجراء سمیت دیگر مراحل کو سہل بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر 5 لیٹر پیٹرول پر 500 روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی تھی، تاہم عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے سبسڈی کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب موٹر سائیکل سواروں کو ہفتہ وار بنیاد پر 500 روپے تک کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، یعنی موٹر سائیکل سوار ایک ہفتے کے دوران پٹرول پمپ سے جتنا بھی پیٹرول حاصل کریں، انہیں مقررہ حد تک 500 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پمپ پر اس نئے طریقہ کار پر بھی عملدرآمد جاری ہے۔