October 11, 2026

بہاولنگر ()ضلعی پولیس کی ماہ جولائی کی کار گزاری،کل 1223مقدمات درج،1043ملزمان

Screenshot_2026-10-08_164106.077

بہاولنگر ()ضلعی پولیس کی ماہ جولائی کی کار گزاری،کل 1223مقدمات درج،1043ملزمان گرفتار،274مجرمان اشتہاری،117عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اورکل 37 لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او محمد عمران
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد عمران کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 1043ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے 08 خطرناک گینگز کو ٹریس کر کے 21 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے 2021000 مال مسروقہ برآمد کیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں 3701230روپے سے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے45ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے45مختلف اقسام کا اسلحہ ناجائز برآمد کیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے111ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے ہیروئن 1620گرام، چرس 20900گرام،آئس 3159گرام، بھنگ 8400 گرام، شراب 2059لیٹر، لہن 209لیٹر اور چالو بھٹیاں 05عدد قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے42اور Bکیٹیگری کے232مجرمان اشتہاری اور117عدالتی مفروران گرفتار کئے۔ ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔
(پبلک ریلیشن آفیسر)
دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر