ہارون آباد (بیوروچیف سے )حکومت پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے عوام الناس کیلئے
ہارون آباد (بیوروچیف سے )حکومت پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے عوام الناس کیلئے دوسری گاڑیوں کی طرح چھوٹی کنوینس کے طور پر ٹریولنگ کیلئے استعمال کی جانے والی خصوصا عورتوں کے چلانے کیلئے انٹروڈیوس کروائی جانے والی ،،اسکوٹی،، کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا گیا
اس سلسلے میں ایکسائز انسپیکٹر صادق حسین نےعوام الناس کو مخاطب کرکے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر اپ چاہتے ہیں کہ اپکو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہو ,دوران چیکنگ دقت پیش نہ ائے ، اپکا سفر محفوظ ہو ، اپکی سکوٹی چوری یا گم ہونے کی صورت میں اپکو مدد فراہم کی جائے تو اپ اپنی اسکوٹی کی فوری طور پر رجسٹریشن کروائیں تاکہ اپکو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہوسکے
انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام پالیسیز اور احکامات عوام کے بہترین مفاد ،تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے جاری کئے جاتے ہیں صادق حسین کاکہناتھا کہ قانون کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری ہے لھذہ ابھی اپنے قریبی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افس سے اپنی اسکوٹی کی رجسٹریشن کروائیں