نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوٰۃ و عشر کمیٹی شہید بینظیرآباد چوہدری ظفر
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوٰۃ و عشر کمیٹی شہید بینظیرآباد چوہدری ظفر آرائیں کی جانب سے 148 مستحق مرد و خواتین میں زکوٰۃ فنڈ کے تحت شادی گرانٹ اور مستقل بحالی کی مد میں 28 لاکھ روپے کے کراس چیک تقسیم کئے گئے۔
ضلع چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوٰۃ و عشر کمیٹی شہید بینظیرآباد چوہدری ظفر آرائیں نے اپنی آفس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ضلع بھر کے 148 مستحق مرد و خواتین میں زکوٰۃ فنڈ کے تحت شادی گرانٹ اور مستقل بحالی کے چیک تقسیم کئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری ظفر آرائیں نے کہا کہ حکومتِ سندھ کی ہدایات کے مطابق زکوٰۃ فنڈ کو شفاف اور منصفانہ انداز میں مستحق افراد تک پہنچایا جا رہا ہے تاکہ غریب اور نادار خاندانوں کی مالی معاونت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ کا بنیادی مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کرنا اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔چوہدری ظفر آرائیں نے بتایا کہ آج ضلع شہید بینظیرآباد کے 148 مستحق مرد و خواتین میں زکوٰۃ فنڈ کے تحت مستقل بحالی اور شادی گرانٹ کے 28 لاکھ روپے کے کراس چیک تقسیم کئے گئے ہیں جن میں 66 مستحق بچیوں کو شادی گرانٹ کی مد میں 30 ہزار روپے فی کس کے حساب سے چیک دیا گیا ہے جبکہ مستقل بحالی کی مد میں 82 بیواہ اور معذور افراد میں 10 ہزار روپے فی کس کے حساب سے چیک دیئے گئے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوات آفیسر شہید بینظیرآباد عبداللطیف چنڑ، سمیع اللہ سموں سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔