October 9, 2026

سکھر بیورو چیف سید۔ نصیر حسین زیدی سکھر (9 اکتوبر 2026ء): فائٹ اِن ایکیولٹی الائنس سندھ اور ہاری جدوجہد کمیٹی سندھ کی جانب سے

IMG-20261009-WA0214(1)

سکھر بیورو چیف سید۔ نصیر حسین زیدی
سکھر (9 اکتوبر 2026ء): فائٹ اِن ایکیولٹی الائنس سندھ اور ہاری جدوجہد کمیٹی سندھ کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام پر روزمرہ زندگی کے اخراجات کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے خلاف جاری پٹیشن سائن مہم کے سلسلے میں سکھر میں ایک روزہ کیمپ لگایا گیا، جہاں شہریوں سے مہنگائی کے خلاف آن لائن پٹیشن پر دستخط کروائے گئے
فائٹ اِن ایکیولٹی الائنس سندھ کے کنوینر کامریڈ علی کھوسو اور ہاری جدوجہد کمیٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری کامریڈ عاشق ڈومکی سمیت کامریڈ عرس چوہان، کامریڈ صابر حسین ڈومکی، کامریڈ عبدالوحید شر اور کامریڈ اعجاز جاگیرانی نے کیمپ میں شرکت کی اور عوام کو پٹیشن کے مقاصد سے آگاہ کیا۔
پٹیشن میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، بجلی کے بھاری بل، پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور دیگر بنیادی اخراجات عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہوتے جا رہے ہیں۔ اس صورتِ حال کے باعث محنت کش طبقہ، کم آمدنی والے خاندان اور دیہاڑی دار مزدور سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
فائٹ اِن ایکیولٹی الائنس سندھ اور ہاری جدوجہد کمیٹی سندھ کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے، بجلی اور توانائی کے اخراجات میں عوام کو ریلیف فراہم کرے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو عام آدمی کی قوتِ خرید کے مطابق لانے کے لیے اقدامات کرے اور محنت کش عوام کے معاشی تحفظ کو یقینی بنائے۔
رہنماؤں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعلیم اور صحت کے اخراجات میں ریلیف اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر مزید معاشی بوجھ ڈالنے سے عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مہنگائی کے خلاف آن لائن پٹیشن سائن مہم میں بھرپور حصہ لیں تاکہ عوام کے اجتماعی مطالبات کو منظم انداز میں حکومت تک پہنچایا جا سکے۔
فائٹ اِن ایکیولٹی الائنس سندھ اور ہاری جدوجہد کمیٹی سندھ نے اعلان کیا کہ عوامی معاشی مسائل کو اجاگر کرنے اور مہنگائی کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے پٹیشن سائن مہم جاری رکھی جائے گی۔
جاری کردہ:
فائٹ اِن ایکیولٹی الائنس سندھ
ہاری جدوجہد کمیٹی سندھ