نوابشاہ(بیورو رپورٹ)محتسب اعلٰی سندہ نے پروونشنل ہائی ویکی جانب سے دوڑ ریلوے پھاٹک پر
نوابشاہ(بیورو رپورٹ)محتسب اعلٰی سندہ نے پروونشنل ہائی ویکی جانب سے دوڑ ریلوے پھاٹک پر اوور ہیڈ برج کی عدم تعمیر کا نوٹس لے لیا، پروجیکٹ منیجر،پروجیکٹ امپلیمینشن یونٹ،حیدرآباد،میرپورخاص ڈویل کیرج وے پروجیکٹ حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی،تفصیلات کے مطابق محتسب اعلٰی سندہ کے احکامات پر ریجنل ڈائریکٹر شہید بینظیر آباد خالد شیخ نے سماجی کارکن انور عادل خانزادہ کی شکایت پردوڑ ریلوے پھاٹک پر اوور ہیڈ برج کی تعمیر میں مبینہ تاخیر پرپروجیکٹ منیجر،پروجیکٹ امپلیمینشن یونٹ،حیدرآباد،میرپورخاص ڈویل کیرج وے پروجیکٹ حیدرآبادکو نوٹس ارسال کرکے 14 اکتوبرتک رپورٹ جمع کرانے کے احکامات دیئے ہیں،سماجی کارکن انور عادل خانزادہ نے محتسب اعلٰی سندہ کو شکایت ارسال کی تھی کہ محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے حکام کی مبینہ لاپروائی اور پروجیکٹ منیجر پروجیکٹ امپلیمینشن یونٹ حیدرآباد،میرپورخاص ڈویل کیرج وے حیدرآباد کی جانب سے فزیلیٹی رپورٹ کی عدم منظوری کے سبب60میل روڈ ریلوے پھاٹک نمبر06 پر اوور ہیڈ برج تعمیر نہ ہونے کے سبب حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں مگر محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی جانب سے اوور ہیڈ برج تعمیر کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے، ایگزیکٹو انجینئر پروونسشنل ہائی وے ڈویژن شہید بینظیر آباد نے 60میل روڈ ریلوے پھاٹک نمبر06 پر اوور ہیڈ برج کی تعمیر کے لئے مورخہ22/01/2024کو پروجیکٹ منیجر،پروجیکٹ امپلیمینشن یونٹ،حیدرآباد،میرپورخاص ڈویل کیرج وے پروجیکٹ حیدرآبادکولیٹر نمبر DB/G-189/3125 کے ہمراہ فزیلٹی رپورٹ اور دیگر متعلقہ دستاویزات منظوری کے لئے ارسال کی،مگر اڑہائی سال گزرجانے کے باوجود فزیلٹی رپورٹ کی منظوری کے لئے کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے،اوو ہیڈ برج کی تعمیرنہ ہونے کے سبب سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،ایمرجنسی صورتحال میں پھاٹک بند ہونے کے سبب شہریوں کو گھنٹوں پھاٹک کھلنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے،اور اس پھاٹک پر ابتک کئی حادثات بھی ہوچکے ہیں۔اور کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں،انہوں نے اس سلسلے میں سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ اور ڈپٹی کمشنر ضلع شہید بینظیر آباد اور دیگر حکام کو بھی درخواستیں ارسال کیں جبکہ ٹاؤن آفیسر ٹاؤن کمیٹی دوڑ اور ڈپٹی کمشنر ضلع شہید بینظیر آباد کی جانب سے بھی ایگزیکٹو انجینئر پروونشنل ہائی وے ڈویژن شہید بینظیر آباد کو بھی لیٹر ارسال کئے گئے،جن پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی،اوور ہیڈ برج کی عدم تعمیر کے سبب شہر کی نصف آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،سماجی کارکن انور عادل خانزادہ نے مطالبہ کیا کہ ریلوے پھاٹک پر جلد از جلد اوور ہیڈ برج تعمیر کیا جائے