October 10, 2026

ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان کا تبادلہ منسوخ ہونے پر مبارکباد۔ملک فرزند خان

IMG-20261009-WA0206(1)

ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان کا تبادلہ منسوخ ہونے پر مبارکباد۔ملک فرزند خان

ایسے قابل اور بہادر پولیس افسران کے تبادلے قابل مذمت ہے۔اکمل حسین

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق ناظم ملک فرزند خان نے کہا کہ ایماندار افسران پر سیاسی دباؤ قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان کا تبادلہ منسوخ ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اس موقع پر اے بی ایل مینیجر احمر حسین، سابق ناظم ملک فرزند خان، سائر شہید پبلک ہائی سکول کے پرنسپل اکمل حسین، بشارت خان، ملک حامد اللہ خان، محمد ابراہیم خان، ڈاکٹر میاں کامران شاہ ، وصال فارمیسی کے اونر محمد وصال خان نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان کو تبادلہ منسوخ ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ایسے قابل اور بہادر پولیس افسران کے تبادلے قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عوام کا ساتھ دیا اور ایک بہترین افسر کا تبادلہ منسوخ کیا جو قابل تعریف ہے۔