لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز ایکٹ 2022 کی دفعہ 32 کے
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز ایکٹ 2022 کی دفعہ 32 کے تحت فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ، ساہیوال کی جانب سے افرادِ باہم معذوری کے بحالی فنڈ کے لیے 81 لاکھ 60 ہزار روپے کا چیک پیش کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ساہیوال ملک امتیاز احمد مانگٹ نے مذکورہ رقم کا چیک صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب اور چیئرپرسن کونسل سہیل شوکت بٹ کو ان کے دفتر لاہور میں پیش کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر و سیکرٹری کونسل ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم اور ڈائریکٹر سی آر پی مزمل یار بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ موجود تھے۔
یہ اقدام افرادِ باہم معذوری کی بحالی اور فلاح و بہبود کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔ اس رقم کو متعلقہ قانون کے تحت بحالی فنڈ کے لیے فراہم کیا گیا ہے، جس سے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور بحالی کے اقدامات کو تقویت دینے میں مدد ملے گی۔