خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے خواتین سے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے خواتین سے پرس چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او سٹی جوہرآباد اور ان کی ٹیم میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ فرض شناسی، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی نہ صرف ان کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو نکھارنے کا باعث بنتی ہے بلکہ دیگر افسران میں بھی محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔