October 9, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے گورنمنٹ گرلز پریکٹسنگ ہائر

IMG-20261009-WA0196

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے گورنمنٹ گرلز پریکٹسنگ ہائر سیکنڈری سکول جوہرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم ملک حاجی شیر احمد اعوان ، ملک محمد رمضان بوڑانہ ملک محمد اشرف اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پرنسپل ادارہ ہذا عاصمہ نواز نے ملک شاکر بشیر اعوان اور دیگر معزز مہمانوں کو مختلف کلاس رومز کا تفصیلی دورہ کروایا اور سکول میں جاری تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے طالبات کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور اساتذہ کی محنت و کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم ہی ہماری نئی نسل کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اور تعلیمی اداروں کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ملک شاکر بشیر اعوان نے بچوں کا ایڈمیشن کرا کر سکول میں داخلہ مہم کا آغاز کیا اور بچوں میں کتابیں بھی تقسیم کیں .