October 9, 2026

فیصل آباد۔۔۔خالد۔شہزاد کی رپورٹ خدمت انسانیت اللہ تعالی کا بڑا کرم وفضل ھوتا ھے۔المصطفی فاؤنڈیشن کے زیرانتظام بلقیس میٹرنٹی ھوم

IMG-20261009-WA0144

فیصل آباد۔۔۔خالد۔شہزاد کی رپورٹ
خدمت انسانیت اللہ تعالی کا بڑا کرم وفضل ھوتا ھے۔المصطفی فاؤنڈیشن کے زیرانتظام بلقیس میٹرنٹی ھوم چکی چوک کوکیانوالہ میں ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر کی زیرنگرانی فری آئی اینڈ الٹراساؤنڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں المصطفی فاؤنڈیشن کی مرکزی قیادت نے بھرپور شرکت کی۔ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔طارق چشتی۔محمد علی مصطفائی۔ابرار ضیاء۔فیصل یعقوب۔خلیفہ محمد سلیم سلطانی۔ڈاکٹر ظہور احمد۔ملک محمد اسلم۔اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر المصطفی فاؤنڈیشن کے فوکل پرسن ڈاکٹر کاشف نوید نے بتایا کہ المصطفی فاؤنڈیشن ملک گیر خدمت خلق کا ادارہ ھے۔اور بزرگوں کی محتاجی ختم کرنے کے لیے خصوصی مہم کامیابی سے جاری ھے۔بانی چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شہزاد کے وژن کے مطابق خدمت خلق کا سفر کامیابی سے ملک بھر میں جاری ھے۔اللہ تعالی کا خاص کرم وفضل ھے کہ اس کی توفیق سے المصطفی فاؤنڈیشن کے رضکار دن رات مصروف خدمت ھیں