*پاکستان مسلم لیگ قیوم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیصل انور کا اساتذہ کے عالمی دن پر پیغام* پشاور (سیدگوہرشاہ )
*پاکستان مسلم لیگ قیوم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیصل انور کا اساتذہ کے عالمی دن پر پیغام*
پشاور (سیدگوہرشاہ )
آج عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر میں پاکستان اور دنیا بھر میں مستقبل کے معمار نوجوانوں کی تعلیم و تربیت جیسے مقدس فریضے پر مامور تمام اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
استاد صرف کتاب نہیں پڑھاتا، وہ قومیں بناتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ قیوم اساتذہ کی عظیم خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے مطالبات درج ذیل ہیں:
*پاکستان مسلم لیگ قیوم کے مطالبات:*
1. حکومت فوری طور پر تمام اساتذہ جو چاہے سرکاری یا نیم سرکاری یا پرائیویٹ ادارے سے منسلک ہوں، ان کے لیے ای او بی آئی (EOBI) اور فری میڈیکل سہولت کا اعلان کرے۔*
2. اساتذہ کی تنخواہوں اور مراعات میں فوری اور خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔**3. سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو بہترین تربیت اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔*
*4. اساتذہ کے وقار اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے۔*
فیصل انور نے آخر میں کہا کہ استاد کو معاشی تحفظ دیے بغیر ہم تعلیمی انقلاب کا خواب پورا نہیں کر سکتے۔ اگر استاد مطمئن ہوگا تو ہی نسلیں روشن ہوں گی۔