October 8, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی ہدایات پر

IMG-20261008-WA0189

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں، گٹکا/مین پوری اور غیر قانونی شراب کے خلاف پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری، 27 ملزمان گرفتارضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں، مضرِ صحت گٹکا/مین پوری اور غیر قانونی شراب کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی پولیس نے دورانِ گشت اور مختلف کارروائیوں کے دوران 27 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چرس، گٹکا/مین پوری اور غیر قانونی شراب برآمد کرلی، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے۔تھانہ وار کارروائیوں کی تفصیل:۔ تھانہ ٹاؤن/تعلقہ نواب شاہ 4 مقدمات ملزم امتیاز علی ولد محمد خان جتوئی کو گرفتار کرکے قبضے سے 1010 گرام چرس برآمد کی گئی۔ مقدمہ نمبر 156/2026، زیر دفعہ 9(1)3-C CNSA درج کیا گیا۔. ملزم علی شان ولد محمد خان جمالی کو گرفتار کرکے 470 گرام چرس برآمد کی گئی۔ مقدمہ نمبر 157/2026، زیر دفعہ 9(1)3-A SCNSA درج کیا گیا۔ملزم خادم ولد محمد عمر رند کو گرفتار کرکے 1100 گرام چرس برآمد کی گئی۔ مقدمہ نمبر 158/2026، زیر دفعہ 9(1)3-C SCNSA درج کیا گیا۔. ملزم سلیم ولد عامر بخش رند کو گرفتار کرکے Z-21 گٹکا کی 110 پڑیاں برآمد کی گئیں۔ مقدمہ نمبر 155/2026، زیر دفعہ 4/8 درج کیا گیا۔ تھانہ قاضی احمد — 3 مقدمات/کارروائیاں ملزم حسین کھوسہ کو گرفتار کرکے Z-21 گٹکا سپاری کے 2 پیکٹ برآمد کیے گئے۔ مقدمہ نمبر 419/2026، زیر دفعہ 4/8 SMGA درج کیا گیا۔. ملزم عبدالکریم کھوسہ کو گرفتار کرکے Z-21 کے 2 پیکٹ برآمد کیے گئے۔. ملزم عمران علی کو گرفتار کرکے 530 گرام چرس برآمد کی گئی۔۔ تھانہ ایئرپورٹ — 3 مقدمات ملزم محمد حسن بھٹی کو گرفتار کرکے 4 پوائنٹ وہسکی شراب برآمد کی گئی۔ مقدمہ نمبر 200/2026، زیر دفعہ 3/4 PEHO درج کیا گیا۔ ملزم عطاالرحمٰن کو گرفتار کرکے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔ مقدمہ نمبر 200/2026، زیر دفعہ 3/4 PEHO درج کیا گیا۔ ملزم رضوان صدیقی کو گرفتار کرکے Z-21 گٹکا کے 2 پیکٹ برآمد کیے گئے۔ مقدمہ نمبر 201/2026، زیر دفعہ 4/8 SGMA 2019 درج کیا گیا۔۔ تھانہ سکرنڈ — 3 مقدمات ملزم محمد حسین عرف بابلی ولد محبت عرف اعظم رند، رہائشی مہران کالونی سکرنڈ، کو گرفتار کرکے Z-21 گٹکا کی 2 پڑیاں/پیکٹ برآمد کیے گئے۔ مقدمہ نمبر 353/2026، زیر دفعہ 4/8 SGMA درج کیا گیا۔. ملزم علی بخش ولد پہلوان خان لغاری، رہائشی غلام حیدر بھٹو، کو گرفتار کرکے 20 لیٹر کچی شراب برآمد کی گئی۔ مقدمہ نمبر 354/2026، زیر دفعہ 3/4 PEHO درج کیا گیا۔. ملزم میر حسن ولد عطا محمد رند، رہائشی مہران کالونی سکرنڈ، کو گرفتار کرکے 540 گرام چرس برآمد کی گئی۔ مقدمہ نمبر 355/2026، زیر دفعہ 9(1)3-B SCNSA درج کیا گیا۔ تھانہ کھڈھر — 2 مقدمات ملزم الطاف حسین ولد شیر خان جمالی کو گرفتار کرکے 40 کلو مین پوری برآمد کی گئی۔ مقدمہ نمبر 118/2026 درج کیا گیا۔ملزم پرویز بروہی کو گرفتار کرکے 550 گرام چرس برآمد کی گئی۔ مقدمہ نمبر 120/2026، زیر دفعہ 9(1)3-B SCNSA درج کیا گیا۔ تھانہ باندی 2 مقدمات
ملزم ابرار حسین ولد اسرار حسین مری، رہائشی داؤر، کو گرفتار کرکے 5 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔ مقدمہ نمبر 54/2026، زیر دفعہ 3/4 PEHO درج کیا گیا۔ملزم محمد لقمان ڈاہری کو گرفتار کرکے وہسکی شراب کی 2 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ مقدمہ نمبر 55/2026، زیر دفعہ 3/4 PEHO درج کیا گیا۔۔ تھانہ اے سیکشن نواب شاہ — 2 مقدمات ملزم جاوید ولد مولا بخش راجپوت کو گرفتار کرکے 4 پوائنٹ وہسکی شراب برآمد کی گئی۔ مقدمہ نمبر 322/2026، زیر دفعہ 3/4 PEHO درج کیا گیا۔ ملزم جاوید گپچانی کو دورانِ گشت گرفتار کرکے 4 پوائنٹ ریڈ وہسکی شراب برآمد کی گئی۔ مقدمہ نمبر 324/2026، زیر دفعہ 3/4 PEHO درج کیا گیا۔ تھانہ ناصری — 2 مقدمات ملزم دلداد لاکھو کو دورانِ گشت گرفتار کرکے 8 لیٹر کچی شراب برآمد کی گئی۔ مقدمہ نمبر 20/2026، متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم رمضان لاکھو کو گرفتار کرکے تاج پیلس گٹکا کی 110 شاشیاں برآمد کی گئیں۔ مقدمہ نمبر 21/2026، زیر دفعہ 4/8 مین پوری ایکٹ درج کیا گیا۔۔ تھانہ علی آباد — 2 مقدمات. ملزم اعجاز کو گرفتار کرکے Z-21 گٹکا کے 2 پیکٹ برآمد کیے گئے۔ مقدمہ نمبر 15/2026، زیر دفعہ 4/8 SGM Act 2019 درج کیا گیا۔ ملزم انور علی جوگی، رہائشی دولت پور، کو گرفتار کرکے 800 گرام چرس برآمد کی گئی۔ مقدمہ نمبر 16/2026، زیر دفعہ 9(1)3-B SCNSA Act 2024 درج کیا گیا۔تھانہ دولت پور — 2 مقدمات ملزم محمد وارث کھوکھر کو گرفتار کرکے 620 گرام چرس برآمد کی گئی۔ مقدمہ نمبر 124/2026، زیر دفعہ 9(1)3-B SCNS Act درج کیا گیا۔ملزم گل بہار عرف کاری رحُو، جو مقدمہ نمبر 55/2026 زیر دفعہ 3/4 PEHO تھانہ دولت پور میں اشتہاری/مفرور تھا، کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1160 گرام چرس برآمد کی گئی۔ اس کے خلاف مقدمہ نمبر 125/2026، زیر دفعہ 9(1)3-C SCNS Act درج کیا گیا۔۔ تھانہ پنھنل خان چانڈیو 1 مقدمہملزم محمد عرفان نوناری کو گرفتار کرکے Z-21 سپاری کے 4 پیکٹ برآمد کیے گئے۔ مقدمہ نمبر 54/2026، زیر دفعہ 4/8 درج کیا گیا۔ تھانہ 60 میل — 1 مقدمہ ملزمہ نسیم ملک اعوان کو گرفتار کرکے Z-21 گٹکا کے 4 پیکٹ، ایک ویگو کی پیڈ موبائل فون اور 300 روپے نقد برآمد کیے گئے۔ مقدمہ نمبر 71/2026، زیر دفعہ 4/8 SMGA درج کیا گیا۔
ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے منشیات، مضرِ صحت گٹکا/مین پوری اور غیر قانونی شراب کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔