October 8, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی کی زیرِ صدارت اجلاس، حضرت

IMG-20261008-WA0168

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی کی زیرِ صدارت اجلاس، حضرت سید اصغر علی شاہ المعروف سخی جام داتار کا 755واں سالانہ عرس 16 نومبر سے جام صاحب میں منعقد ہوگا
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیرِ صدارت حضرت سید اصغر علی شاہ المعروف سخی جام داتار کے 755ویں سالانہ عرس مبارک کے انتظامات، سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، بجلی، صحت اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حضرت سید اصغر علی شاہ المعروف سخی جام داتار کا تین روزہ 755واں سالانہ عرس مبارک 16 نومبر سے 18 نومبر 2026ء تک جام صاحب شہر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں اور دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں آنے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عرس مبارک کے موقع پر زائرین کی سہولت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں۔انہوں نے پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ عرس مبارک کے تینوں ایام کے دوران درگاہ اور گرد و نواح میں سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، جبکہ زائرین کی آمدورفت کو منظم رکھنے کے لیے مؤثر ٹریفک پلان بھی تیار کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عرس مبارک کے دوران درگاہ اور شہر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ مزار، سڑکوں، بازاروں، پارکنگ ایریاز اور زائرین کی آمدورفت کے مقامات پر صفائی کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے۔ انہوں نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ عرس کے موقع پر میڈیکل کیمپس، ایمبولینس سروس اور ضروری طبی عملے کی موجودگی یقینی بنائی جائے، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مؤثر ایمرجنسی رسپانس سسٹم بھی موجود ہو۔اجلاس میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ عرس مبارک کے تینوں ایام کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کسی بھی فنی خرابی کی صورت میں فوری بحالی کے لیے خصوصی پلان مرتب کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حضرت سید اصغر علی شاہ المعروف سخی جام داتار کے عرس مبارک میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، اس لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عرس کے انتظامات سے متعلق تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مقررہ وقت میں مکمل کریں اور انتظامات کی مسلسل نگرانی کے لیے باہمی رابطے میں رہیں۔ زائرین کی سہولت کے لیے شکایات کے فوری ازالے کا مناسب نظام بھی وضع کیا جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عرس مبارک کے پہلے روز مختلف محکموں اور تعلیمی اداروں کی جانب سے اسٹالز لگائے جائیں گے، جبکہ عرس مبارک کے تینوں ایام کے دوران محکمہ کھیل کی جانب سے ملاکھڑا، کبڈی، کرکٹ اور دیگر علاقائی کھیلوں کے شاندار مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔اس موقع پر درگاہ سخی جام داتار کے سجادہ نشین فقیر نوید حسین وسطڑو نے عرس مبارک کے تینوں ایام کے دوران بجلی کی فراہمی اور دیگر انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ عرس مبارک کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی جانب سے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین ڈومکی، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ذاکر حسین سموں، اسسٹنٹ کمشنر دوڑ محمد ذاکر، انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذوالفقار رند، صدر پریس کلب جام صاحب سید شاہ محمد شاہ، ٹاؤن چیئرمین عبداللہ شر، ٹاؤن آفیسر محمد صالح زرداری، انچارج ریسکیو ذیشان زرداری، ویٹنری آفیسر عبدالقیوم خانزادہ، ایجوکیشن آفیسر عبدالقادر کیریو، بشیر شر، اللہ ڈنو منگی، فقیر امجد وسطڑو، مجاہد زرداری کے علاؤہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔