October 8, 2026

*ریلوے پھاٹک میلسی پر ٹریفک پولیس کی ناکہ بندی*، *شہری و تاجر پریشان*

IMG-20261007-WA0123

*ریلوے پھاٹک میلسی پر ٹریفک پولیس کی ناکہ بندی*،
*شہری و تاجر پریشان*

میلسی (محمدمختارسولگی) ریلوے پھاٹک پر ٹریفک پولیس کی جانب سے عرصہ دراز سے جاری مستقل ناکہ بندی کے باعث شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کے مطابق ناکے پر شہر میں داخل ہونے والے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر چالان کیا جاتا ہے، جس سے شہریوں، مریضوں، کچہری آنے والے سائلین اور تاجروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کے باعث بعض شہری خریداری کے لیے دیگر قصبات کا رخ کرنے لگے ہیں، جس سے مقامی کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ضروری کاغذات اور آلات مکمل ہونے کے باوجود معمولی وجوہات پر چالان کیے جاتے ہیں، جس کی ادائیگی غریب شہریوں کے لیے مشکل ہے۔ شہریوں اور تاجروں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ناکہ بندی ضروری ہے تو اس کے لیے مناسب مقام کا انتخاب کیا جائے تاکہ شہریوں اور تاجروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔