محلہ ریاض آباد، ملتان روڈمیلسی میں صفائی، سیوریج اور نکاسی آب کے ناقص انتظامات۔
محلہ ریاض آباد، ملتان روڈمیلسی میں صفائی، سیوریج اور نکاسی آب کے ناقص انتظامات۔
میلسی(محمدمختارسولگی) تفصیل کے مطابق محلہ ریاض آباد، ملتان روڈ میلسی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔ گلیاں جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کے ڈھیروں کی وجہ سے متاثر ہیں، نالوں کی صفائی بھی باقاعدگی سے نہیں کی جا رہی۔ ستھرا پنجاب کا صفائی عملہ بھی علاقے میں باقاعدگی سے نہیں آ رہا، جس کے باعث گھروں کے باہر اور گلیوں میں کوڑے کے ڈھیر جمع ہو چکے ہیں۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ محلہ ریاض آباد میں سیوریج اور نکاسی آب کا نظام بھی انتہائی خراب ہو چکا ہے۔ نالوں اور سیوریج لائنوں کی مناسب صفائی نہ ہونے کے باعث گلیوں میں اکثر گندا پانی کھڑا رہتا ہے، جس سے اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گلیوں میں جمع گندے پانی کے باعث نمازیوں کو مسجد آنے جانے میں دشواری پیش آتی ہے، جبکہ بچوں کو سکول آنے جانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خواتین، بزرگوں اور دیگر شہریوں کے لیے گھروں سے باہر نکلنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ گندگی، تعفن اور کھڑے پانی کے باعث علاقے میں صحت و صفائی کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے محلہ ریاض آباد میں فوری طور پر صفائی ستھرائی، کوڑا اٹھانے، نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی اور گندے پانی کی نکاسی کے مؤثر انتظامات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔