عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی اینٹی کرائم اینڈ اینٹی ڈرگز کے ڈائریکٹر ڈیوژن
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
اینٹی کرائم اینڈ اینٹی ڈرگز کے ڈائریکٹر ڈیوژن میرپوخاص اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنیوا پاکستان کے سیکریٹری جنرل صوبہ سندھ کے ڈاکٹر ایم لال واگھانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ میں گٹکا، ماوا اور مبینہ دیسی شراب کی فروخت، پولیس کی کارکردگی پر سوالات
عمرکوٹ: ضلع عمرکوٹ کے مختلف علاقوں، جن میں کنری، پتھورو، شادی پلی اور سامارو شامل ہیں، میں مبینہ طور پر گٹکا، ماوا، دیسی شراب اور دیگر منشیات کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری رہنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں گٹکا اور ماوا کی سپلائی اور مبینہ طور پر دیسی شراب کی فروخت کا کاروبار جاری ہے، جبکہ بعض عناصر کے خلاف ماضی میں کارروائی اور گرفتاریوں کے باوجود مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے دوبارہ جاری رہنے پر شہریوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو متعلقہ پولیس افسران کو منشیات فروش عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز قانونی کارروائی کرنی چاہیے، تاکہ نوجوان نسل کو ان مضر اشیاء سے محفوظ رکھا جا سکے۔
عوامی حلقوں نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی عمرکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں گٹکا، ماوا، دیسی شراب اور دیگر منشیات کی مبینہ فروخت کا نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔