ریلوے پھاٹک۔پل فورٹ عباس۔گندم گودام پر ٹریفک پولیس کی ناکہ بندی شہری و تاجر پریشان
ریلوے پھاٹک۔پل فورٹ عباس۔گندم گودام پر ٹریفک پولیس کی ناکہ بندی
شہری و تاجر پریشان
ہارون ث(حافظ ثاقب) پل نہر فورار فورٹ عباس روڈ۔گندم گودام اور ریلوے پھاٹک پر ٹریفک پولیس کی جانب سے عرصہ دراز سے جاری مستقل ناکہ بندی کے باعث شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں راؤ امانت۔ملک اسد۔افتاب رامے۔جنید۔راشد۔حیدر زرگر سمیت دیگر نے کہا کہ ناکے پر شہر میں داخل ہونے والے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر چالان کیا جاتا ہے، اگر چالان کے لئے منت سماجت کی جائے تو اس سے نذرانہ مانگا جاتا ہے بعض اہلکار تو اپنے اپکو موقع کا افسر ڈی ایس پی ڈی پی او شاید سمجھنا لگ جاتے ہیں ان کا رویہ نہایت ہی دل آزاری کرنے والا ہوتا ہےجس سے شہریوں، مریضوں، کچہری آنے والے سائلین اور تاجروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کے باعث بعض شہری خریداری کے لیے دیگر قصبات کا رخ کرنے لگے ہیں، جس سے مقامی کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ضروری کاغذات اور آلات مکمل ہونے کے باوجود معمولی وجوہات پر چالان کیے جاتے ہیں، جس کی ادائیگی غریب شہریوں کے لیے مشکل ہے۔ شہریوں اور تاجروں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ناکہ بندی ضروری ہے تو اس کے لیے مناسب مقام کا انتخاب کیا جائے تاکہ شہریوں اور تاجروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔ ڈی پی او بہاولنگر اس صورت حال کا از خود نوٹس لیں۔